خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان کو مقدس مذہبی مقامات کا مرکز ہونے پر فخر ہے: عطاء اللہ تارڑمعاشی اصلاحات سے سرمایہ کاری اور عالمی اعتماد میں اضافہپاکستان میں ماہی گیری شعبے کی مجموعی پیداوار 6 لاکھ 42 ہزار 180 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیباچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا دہشت گرد خمیم تین ساتھیوں سمیت ہلاکویسٹ انڈیز ٹور کے لیے 15 رکنی قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلانیمن کی مسلح افواج کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائیاں جاریمصر میں پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی میں آتشزدگی، 31 افراد ہلاک، 21 زخمیوزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے “محفوظ دوا” ایپ کا افتتاح کر دیا
جھنگ

کم عمری اور جبری شادیوں کے خلاف زیرو ٹالرینس، ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے واقعات کی تفصیلات طلب کر لیں

جھنگ: کم عمری اور جبری شادیوں کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے ضلع بھر…

کم عمری اور جبری شادیوں کے خلاف زیرو ٹالرینس، ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے واقعات کی تفصیلات طلب کر لیں

جھنگ: کم عمری اور جبری شادیوں کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے ضلع بھر میں رپورٹ ہونے والے واقعات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ کم عمری اور جبری شادیوں سے متعلق کسی بھی شکایت کو ہرگز نظرانداز نہ کیا جائے اور فوری قانونی کارروائی کے ذریعے متاثرہ بچوں اور خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے بنیادی حقوق کا احترام پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ کم عمری اور جبری شادی جیسے حساس معاملات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کم عمری اور جبری شادیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات، بروقت قانونی کارروائی اور عوامی آگاہی کو فروغ دیا جائے تاکہ معاشرے کے کمزور طبقات، بالخصوص بچوں اور خواتین کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں