12ربیع الاول کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی اور ڈسٹرکٹ پولس آفیسر ملک طارق محبوب کی زیر صدارت اجلاس
عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم اور 12ربیع الاول کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی اور ڈسٹرکٹ پولس آفیسر ملک طارق محبوب کی زیر صدارت اجلاس انعقاد ہوا۔ضلع بھر…

عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم اور 12ربیع الاول کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی اور ڈسٹرکٹ پولس آفیسر ملک طارق محبوب کی زیر صدارت اجلاس انعقاد ہوا۔ضلع بھر سے علماء اکرام ،اراکین امن کمیٹی اور دیگر ضلعی افسران بھی شریک تھے۔ اس موقع پرشرکاءکو عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم اور 12ربیع الاول کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامی و حفاظتی اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ 12ربیع الاول کے جلوسوں کی روٹس کی صفائی وسیوریج کے نظام کی بہتری، تجاوزات کا خاتمہ سمیت سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جلوسوں کے وقت کو نظم و ضبط کے ساتھ رکھا جائے گا۔ہم نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل کر کے اپنی کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم منا کر ہم پوری دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہم عظیم پیغمبر حضرت محمد ﷺکے امتی ہیں، آپﷺ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ ہمارے لئے وہ روشنی ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی زندگی کو اسلام کے اصولوں کے مطابق گزار سکتے ہیں اور یہی امر ہمارے لئے آخرت میں کامیابی کی سیڑھی ہے،ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کئیں کہ سکول لیول پر طلباء طالبات میں نعتیہ مقابلہ جات منعقد کروائے جائیں۔سرکاری عمارات کو بھی چراغاں کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک طارق محبوب نے کہا کہ معاشرے میں رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ضلعی پولیس 12 ربیع الاول کے موقع پرضلع بھر میں چوکس رہیگی اور جلوسوں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے علمائے کرام اس موقع پر بھائی چارے کے فروغ اور امن کا پیغام عام کریں۔جلوسوں کے منتظمین اور علماء اکرام نے تجاوزات اور صفائی کے حوالے سے اپنی تجاوزات پیش کیں جس کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ بعدازاں ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کےلئے اجتماعی دعا بھی کروائی گئی۔


