ضلع کی تعمیر و ترقی اور بہتری کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا ،مہر اکرم بھروانہ
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ہدایات پر ضلع جھنگ کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اس حوالے سے ہر…

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ہدایات پر ضلع جھنگ کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اس حوالے سے ہر سطح پر کام کیا جارہاہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ ریونیو نطام کو بہتر بناکر عوامی مسائل کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جاسکیں. ضلع بھر میں کام کرنے والے ہر کمرشل ادارے کو قانون کے دائر کار میں لانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں. اس حوالے سے ضلع میں کام کرنے والی شوگرزملز سمیت زیر تعمیر کمرشل اداروں کے نقشہ جات کی منظوری اور ان کی سرکاری فیس کی وصولی کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے یہ بات چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہرمحمد اکرم بھروانہ نے رنگ جھنگ سے خصوصی گفتگو کرتے کہی . مہر محمد اکرم بھروانہ کا کہنا تھا کہ ضلع میں موجود ایک شوگرمل اور کئی پلازوں۔ دوکانوں، ہوٹل اور پیٹرول پمپس کے نقشہ جات منظور ی کے لئے ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کے پاس آئے ہیں۔ امید ھے کہ نقشہ جات کی منظوری کی مد میں ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کو تقریباً 1 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد ریونیو حاصل ہونے اور وصولی کا سلسلہ جاری ہےجبکہ مزید 2 شوگر ملوں اور 1 سٹیل مل کی نقشہ جات کی فائلیں تیاری کے مراحل میں ہیں جن سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن متوقع ہے جبکہ نقشہ منظور ی کے لئے 12 ہاوسنگ اسکیموں کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں قانونی طریقہ کار پر عمل نہ کرنے والوں اداروں کو سیل کر دیا جائے گا.
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ممکن کوشش کی جائیگی کہ نقشہ فیس سمیت تمام فنڈز کے استعمال میں نہایت احتیاط برتی جائے گی اور عوامی پیسہ عوام کے مفاد میں ہی خرچ کیا جائے گا تا کہ اس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو سکے.


