ملک بھر میں آج سے 7روزہ انسداد پولیو مہم کاآغاز، نگران وزیر اعظم نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج(پیر) اسلام آباد میں بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلاکر ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم…

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج(پیر) اسلام آباد میں بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلاکر ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انسداد پولیو کی اس پانچ روزہ مہم کے دوران ملک بھر میں پانچ سال تک کی عمر کےچار کروڑ چالیس لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس مہم میں ساڑھے تین لاکھ کارکن حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کے مہلک وائرس کےخلاف جنگ کرنے والے ہمارے حقیقی ہیروز اور صف اول کے کارکن ہیں۔
مہم کے دوران چار کروڑ سے زائد بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک کے ساتھ پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
نگران وزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان نے والدین پرزوردیا کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا عمل یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا ملک سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہرشہری کی ذمہ داری ہے۔
وزیر صحت نے کہاکہ پولیو کیسز اب ملک کے محض چند علاقوں تک محدود ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عالمی توثیق کا تقاضا ہے کہ اگلے تین برس میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہ آئے ۔


