سیاسی پارٹیوں کے ساتھ آئندہ انتخابات کے لئے مشاورتی اجلاس 11 اکتوبر کو ہوگا ، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کا سیاسی پارٹیوں کے ساتھ آئندہ انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق پر مشاورتی اجلاس جو پہلے 4 اکتوبر کو 2 بجے دن الیکشن کمیشن اسلام آباد سیکرٹریٹ میں ہونا تھا چند معزز…

الیکشن کمیشن کا سیاسی پارٹیوں کے ساتھ آئندہ انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق پر مشاورتی اجلاس جو پہلے 4 اکتوبر کو 2 بجے دن الیکشن کمیشن اسلام آباد سیکرٹریٹ میں ہونا تھا چند معزز ممبران کی غیر موجودگی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے اب یہ اجلاس 11 اکتوبر کو بوقت 2 بجے دن الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوگا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پریس ریلیز جاری کر دیاگیا


