مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے اور منتخب نمائندوں کو عوامی بہبود پر مکمل توجہ دینی چاہیے ۔ پیر کے روز کوئٹہ میں پاکستان مسلم…

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے اور منتخب نمائندوں کو عوامی بہبود پر مکمل توجہ دینی چاہیے ۔
پیر کے روز کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ نون کے ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے اپنی پارٹی کے منتخب نمائندوں پرزوردیا کہ وہ بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردارا دا کریں۔
شہبازشریف نے کہاکہ بلوچستان کی صوبائی اتحادی حکومت مسائل کی نشاندہی کرے اور مکمل مشاورت کے ساتھ ان کے حل کیلئے ایک جامع منصوبہ تیارکرے۔
وزیراعظم نے منتخب نمائندوں کو ہدایت کی وہ گورنر اور بلوچستان کے وزیراعلی کے ساتھ مشاورت کریں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہو اوران کے متعلقہ حلقوں میں مسائل حل ہوں۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ نون کے اراکین پارلیمنٹ ، وفاقی وزراء جام کمال خان، اعظم نذیر تارڑ ، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی اجلاس میں موجود تھے۔


