خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
سیاست

عراق کی پاکستانی زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی

عراق نے پاکستانی زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کا اعادہ کیا ہے۔ ان خیالات کااظہار آج اسلام آباد میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے وزیرداخلہ…

عراق کی پاکستانی زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی

عراق نے پاکستانی زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کا اعادہ کیا ہے۔

ان خیالات کااظہار آج اسلام آباد میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے وزیرداخلہ محسن نقوی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور مذہبی امور کے وزیر چوہدری سالک حسین کے درمیان ملاقات میں کیا۔

انہوںنے عراق کا دورہ کرنے والے پاکستانی زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی پرتبادلہ خیال کیا ۔

انہوں نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزے کے بغیر داخلے اوران کا کوٹہ بڑھانے پر بھی بات چیت کی ۔

وزیرداخلہ نے اس موقع پر گفتگو میں کہاکہ حکومت کا مقصد زائرین کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت سے زائرین کو سہولت ملے گی۔ انہوں نے اس سال پاکستانی زائرین کا کوٹہ دوگنا کرنے کی بھی گزارش کی ۔

ملاقات کے دوران سفارتی اور سرکاری پاسپورٹوں پرویزا کے استثنیٰ کے معاہدے کو فوری طورپر حتمی شکل دینے پر اتفاق کیاگیا۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وزارت اور عراق کی وزارت محنت کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں