خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
پاکستان

سکیورٹی فورسزنے بنوں چھاؤنی پرحملہ ناکام بنادیا،10دہشت گردہلاک

سکیورٹی فورسز نے بنوں چھائونی پر حملے کو موثر طریقے سے ناکام بناتے ہوئے دس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا کہ دس دہشت…

سکیورٹی فورسزنے بنوں چھاؤنی پرحملہ ناکام بنادیا،10دہشت گردہلاک

سکیورٹی فورسز نے بنوں چھائونی پر حملے کو موثر طریقے سے ناکام بناتے ہوئے دس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا کہ دس دہشت گردوں کے گروپ نے گزشتہ روز صبح سویرے چھائونی پر حملہ کیا۔

سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کی چھائونی میں داخلے کی کوشش مکمل طور پر ناکام بنا دی جس کے باعث انہوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی کو چھائونی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دیا۔

خودکش دھماکے سے دیوار کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور ملحقہ عمارت کو نقصان پہنچنے سے آٹھ سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

کارروائی میں اہلکاروں نے دہشت گردوں سے مقابلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں تمام دس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاگیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردی کی گھنائونی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے جو افغانستان سے کارروائیاں کرتا ہے اور ماضی میں بھی پاکستان میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کرچکا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے ناسور کے خلاف وطن عزیز اور اس کے عوام کا دفاع کریں گی اور افغانستان سے پیدا ہونے والے ان خطرات کے سدباب کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملے کو ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے ایک بیان میں حملے میں شہید ہونے والے آٹھ سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو سراہا اور کہا کہ شہداکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں