خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
پاکستان

پاک فوج کی میجر ثانیہ صفدر کا اعزاز،اقوام متحدہ کا ایوارڈ جیت لیا

پاک فوج کی میجر ثانیہ صفدر صنفی مساوات کے لئے کام کرنے پر'' تعریفی سند دوہزار تیئس'' حاصل کرنے والی اقوام متحدہ امن مشن کی پہلی اہلکار بن گئی ہیں۔ مشن کے مطابق وہ…

پاک فوج کی میجر ثانیہ صفدر کا اعزاز،اقوام متحدہ کا ایوارڈ جیت لیا

پاک فوج کی میجر ثانیہ صفدر صنفی مساوات کے لئے کام کرنے پر” تعریفی سند دوہزار تیئس” حاصل کرنے والی اقوام متحدہ امن مشن کی پہلی اہلکار بن گئی ہیں۔

مشن کے مطابق وہ سائپرس میں اقوام متحدہ امن فورس میں مشن کی سگنل آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

امن کارروائیوں کے لئے نیویارک میں قائم اقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایوارڈ انہیں سائپرس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی کولن سٹیورئٹ نے پیش کیا۔

میجر ثانیہ صفدر نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے کی طرف سے پہلی امن اہلکار کے طور پر یہ اعزاز حاصل کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے اور اس کی سائپرس میں پاک فوج کے مشن کیلئے بڑی اہمیت ہے۔

انہوں نے اپنی اس کامیابی کو صنفی مساوات کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا ثبوت قرار دیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں