خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
نائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہےمودی حکومت کی ناقص قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ گیاسینیٹ میں آبادی میں تیزی سے اضافے پر قابو پانے سے متعلق قرارداد منظوروزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ہوائی اڈوں کی ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دے دیجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کا تیز رفتاری، زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ پر سخت کارروائی کا انتباہ، غیر قانونی اڈوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
کھیل

پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے پاکستانی اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی مینز سلیکشن کمیٹی نے 10 دسمبر سے 7 جنوری 2025تک شیڈول جنوبی افریقا کے دورے کے لیے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دورے میں تین ٹی…

پی سی بی نے جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے پاکستانی اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی مینز سلیکشن کمیٹی نے 10 دسمبر سے 7 جنوری 2025تک شیڈول جنوبی افریقا کے دورے کے لیے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دورے میں تین ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ شامل ہیں۔ سیریز کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ہوگا۔ پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 17 دسمبر کو پارل میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری 2025سے بالترتیب سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔بابر اعظم کو محمد رضوان، صائم ایوب اور سلمان علی آغا کے ساتھ تینوں سکواڈز میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نسیم شاہ کو ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو ان کے ورک لوڈ منیجمنٹ کے طور پر وائٹ بال کے میچوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی بہترین فٹنس اور فارم میں ہوں۔ ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بائولر محمد عباس ہیں جو آخری بار اگست 2021 میں جمیکا میں کھیلے تھے۔ عباس نے 25 ٹیسٹ میں 90 وکٹیں حاصل کی ہیں اور موجودہ قائد اعظم ٹرافی کے پانچ میچوں میں 31 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ نہ کھیلنے کے بعد نسیم شاہ کو بھی چار رکنی پیس اٹیک میں شامل کیا گیا ہے۔ٹور شیڈول کے مطابق 10 دسمبر پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل، ڈربن میں کھیلا جائے گا، 13 دسمبر کو دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سنچورین میں ، 14 دسمبر تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔اسی طرح ون ڈے سیریز کا پہلا ون دے میچ 17 دسمبر کو پارل میں کھیلا جائے گا،19 دسمبر دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل، کیپ ٹاؤن میں جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلاجائے گا۔ 26-30 دسمبر تک پہلا ٹیسٹ میچ ، سنچورین میں جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3-7 جنوری 2025 تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں