خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
دارارقم سکول جھنگ سٹی کے طلبہ و طالبات کی زونل سطح کے مقابلوں میں شاندار کامیابی، 6 نمایاں پوزیشنیں حاصل کر لیںگورنمنٹ ہائی سکول شہنی والا میں انسدادِ منشیات آگاہی سیمینار، سماجی بہبود کونسل کے زیر اہتمام خصوصی پروگرام کا انعقادسیف سٹی جھنگ کی اکتوبر 2026 کی رپورٹ جاری، 15 پر موصولہ 3,915 واقعات پر پولیس رسپانس، خواتین اور بچوں کی 853 شکایات حل، بلڈ بینک کے ذریعے 81 افراد کو خون فراہمایک اے ایس آئی اور ایک کانسٹیبل ملازمت سے برخاست، غفلت پر انسپکٹر اور سب انسپکٹر کی ایک، ایک سال سروس ضبط، 9 افسران و اہلکاروں کو سنشور کی سزا،ڈی پی او کا کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر ایکشنجھنگ میں اکتوبر کے دوران ریسکیو 1122 نے 7,641 ایمرجنسیز پر ریسپانس دیتے ہوئے 7,661 متاثرین کو ریسکیو کیا، 144 افراد جانبر نہ ہو سکے، سلطان محمودچھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامنا
معیشت

ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن،لوگوں کے اعتماد میں اضافہ

وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حالیہ IPSOS سروے کے مطابق تیزی سے بہتر ہونے والی معیشت پر لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہورہاہے ۔آج ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ…

ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن،لوگوں کے اعتماد میں اضافہ

وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حالیہ IPSOS سروے کے مطابق تیزی سے بہتر ہونے والی معیشت پر لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہورہاہے ۔آج ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے درست سمت کی جانب گامزن ہونے پر عوام کا اعتماد دوگنا ہوکر انیس فیصد ہوگیا ہے جو گزشتہ چھتیس ماہ میں سب سے زیادہ ہے ۔اسی طرح مہنگائی کی تشویش میں بھی سولہ پوائنٹس تک کمی آئی ہے جو گزشتہ ساڑھے تین سال میں کم ترین سطح ہے ۔سروے کے مطابق اگلے چھ ماہ میں معیشت میں اکیس فیصد تک بہتری کی امیدظاہر کی گئی ہے ۔جبکہ اس سہ ماہی میں گھریلو اشیاء کی خریداری کی آسانی میں بھی چھ پوائنٹس تک بہتری آئی اور مستقبل میں بچتوں پراعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔جہاں تک نوکریوں کے تحفظ کا تعلق ہے اس سلسلے میں سروے نتائج تین سال میں سب سے زیادہ مثبت رہے ۔پاکستان کا عالمی صارف اعتماد انڈیکس بہتر ہوا اور دو سال میں پہلی بار ترکیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں