728 x 90

وزیر قانون نے 1898کے ضابطہ فوجداری میں اصلاحات کاخاکہ پیش کردیا

وزیر قانون نے 1898کے ضابطہ فوجداری میں اصلاحات کاخاکہ پیش کردیا

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ملک کے عدالتی ڈھانچے کو جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لئے 1898کے ضابطہ فوجداری میں وسیع اصلاحات کا ایک خاکہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا ہے۔ پاکستان کے ضابطہ فوجداری میں مجوزہ اصلاحات میں ایف آئی آر کے اندراج کو آسان بنایاگیا جس میں

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ملک کے عدالتی ڈھانچے کو جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لئے 1898کے ضابطہ فوجداری میں وسیع اصلاحات کا ایک خاکہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا ہے۔

پاکستان کے ضابطہ فوجداری میں مجوزہ اصلاحات میں ایف آئی آر کے اندراج کو آسان بنایاگیا جس میں الیکٹرانک درخواستوں اورابتدائی تفتیش کے ذریعے تیزی اورشفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ترامیم میں یہ بھی کہا گیا کہ صرف خواتین افسران ہی خواتین کو گرفتار کر سکتی ہیں جس سے عملداری میں عزت اورتحفظ میں اضافہ ہوگا۔

پراسیکیوٹرز کو پولیس رپورٹس میں خامیوں کی نشاندہی کا اختیار حاصل ہوگا اور ثبوت کی کمی کی صورت میں وہ تفتیش معطل کرسکیں گے۔

نئی دفعات مقدمے کی سماعت اور اپیلوں کو تیز کرنے کے لئے ترتیب دی گئی ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos