728 x 90

افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرے،وزیراعظم

افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرے،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے ٹھوس حکمت عملی وضع کرے۔ آج(جمعہ) اسلام آبا د میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے افغان علاقے سے تحریک طالبان پاکستان کی جاری سرگرمیوں پر تشویش

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے ٹھوس حکمت عملی وضع کرے۔

آج(جمعہ) اسلام آبا د میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے افغان علاقے سے تحریک طالبان پاکستان کی جاری سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا جو پاکستان میں معصوم شہریوں کے قتل کی ذمہ دار ہے۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ ایک طرف بات چیت کی پالیسی جبکہ دوسری جانب ٹی ٹی پی کو بیک وقت پاکستان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کرچکا ہے۔

ٹی ٹی پی کو دہشت گردی کرنے سے باز رہنا چاہئے کیونکہ یہ ہماری آخری حد ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پارہ چنار میں ادویات کی قلت کے مسئلے کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے میں ایک ہزار کلوگرام ادویات سپلائی کیں۔

انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ مریضوں کو فضائی ذریعے سے پارا چنار سے اسلام آباد لایا گیا اور اب وہ زیر علاج ہیں۔

شہبازشریف نے اجلاس کو آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر اپنی بات چیت کے بارے میں بھی بتایا جس میں انہوں نے طیارے کے افسوسناک سانحے پر افسوس کا اظہار کیا جس میں 38 افراد ہلاک اور 24زخمی ہوئے تھے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos