معاشی استحکام کے لیے زراعت میں اصلاحات: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے زراعت کے شعبے کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے اس میں بہتری کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا ہے۔ کمالیہ میں میڈیا…

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے زراعت کے شعبے کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے اس میں بہتری کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا ہے۔
کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے کئی اقدامات کا ذکر کیا، جن میں زراعت اور اس سے وابستہ افراد پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت کسانوں کو بینکوں کے ذریعے زرعی قرضے فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ وہ اپنی پیداوار کو بہتر بنا سکیں۔
انہوں نے اہم شعبوں کی نجکاری کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ معیشت کو فروغ دیا جا سکے اور حکومت پر مالی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ کوئی طبقہ یا شعبہ ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ ملک ٹیکس پر چلتے ہیں۔


