728 x 90

آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے،وزیراعظم

آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ پاکستان کے توانائی تحفظ کے جامع نظام کا ایک اہم ستون ہے۔ وہ آج اسلام آباد میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، جس میں پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023ء

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ پاکستان کے توانائی تحفظ کے جامع نظام کا ایک اہم ستون ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، جس میں پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023ء میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ریفائنریز نہ صرف ملک کی توانائی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کریں گی، بلکہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور ماحول دوست ایندھن کی فراہمی میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔

شہباز شریف نے اوگرا کی کارکردگی بہتر بنانے اور مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اصلاحات متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی، تاکہ توانائی کے شعبہ میں مسابقت، شفافیت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔

انہوں نے زور دیا کہ نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد اس پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو تاکید کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے اصلاحاتی عمل کو تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور سرمایہ کاری کے حوالے سے سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے برائون فیلڈ ریفائنریز کے حوالے سے ترمیمی پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023ء کی ترویج کیلئے قطر، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں روڈ شوز منعقد کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے برائون فیلڈ ریفائنریز سے متعلق ریفائننگ پالیسی میں ترمیم کو حتمی شکل دینے پر وزیر پیٹرولیم اور ان کی ٹیم کے کام اور کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعظم نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹیجک ریزروز بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ موجودہ ریفائنریز کو اپ گریڈ کرنا ان کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے ضروری ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ برائون فیلڈ ریفائنریز کے حوالے سے پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023ء میں کی گئی ترامیم کا مقصد ماحول دوست یوروـفائیو کی مطابقت رکھنے والے پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار کو یقینی بنانا، فرنس آئل اور کم معیار کی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی لانا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos