728 x 90

ارکانِ پارلیمنٹ اور وفاقی کابینہ کی جانب سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

ارکانِ پارلیمنٹ اور وفاقی کابینہ کی جانب سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

ارکانِ پارلیمنٹ اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘ کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیانات میں اس معاہدے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اس نے خطے میں دیرپا امن کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کوششوں

ارکانِ پارلیمنٹ اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘ کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو بیانات میں اس معاہدے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اس نے خطے میں دیرپا امن کی بنیاد رکھی ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن کی کوششوں کو مزید تقویت دے گا۔

وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ امن کے نصب العین کے لیے تینوں برادر ممالک کا اجتماعی عزم انہیں کسی بھی جارحیت کے خلاف مضبوط دفاعی صلاحیت قائم کرنے کے قابل بنائے گا۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ تینوں ممالک کی قیادت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مضبوط رہنما قوموں اور عوام کو آپس میں جوڑتے ہیں۔

علی پرویز ملک، طارق فضل چوہدری، رانا ثنا اللہ خان، امیر مقام اور طلال چوہدری نے کہا کہ ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان موجود خوشگوار تعلقات مزید مستحکم کرے گا۔

رومینہ خورشید عالم، کھئیل داس کوہستانی، دانیال چوہدری، عبدالعلیم خان، وجیہہ قمر، علامہ طاہر اشرفی اور سیدہ نوشین افتخار نے بھی معاہدے کا زبردست خیرمقدم کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos