خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگاایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریشمالی کوریا کا نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہفیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زوروزیراعظم نے اسلام آباد میں کشمیر انڈر پاس کا افتتاح کر دیاجھنگ اور شورکوٹ میں تین حادثات، 12 سالہ بچہ جاں بحق، کنویں میں گرنے والا شہری بحفاظت نکال لیا گیا، دو مزدور زخمی
کھیل

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال میں دیرینہ خدمات کو اُجاگر کیا گیا

دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال میں پاکستان کی دیرینہ اور نمایاں خدمات کو آج اقوامِ متحدہ میں بھرپور انداز میں اُجاگر کیا گیا۔ پاکستان کے مستقل مندوب سفیرعاصم افتخار احمد نے عالمی یومِ…

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال میں دیرینہ خدمات کو اُجاگر کیا گیا

دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال میں پاکستان کی دیرینہ اور نمایاں خدمات کو آج اقوامِ متحدہ میں بھرپور انداز میں اُجاگر کیا گیا۔

پاکستان کے مستقل مندوب سفیرعاصم افتخار احمد نے عالمی یومِ فٹبال 2026 اور فیفا ورلڈ کپ کے سلسلے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدراینالینا بیئربوک کو پاکستان میں تیار کردہ ایڈیڈاس ٹرائیوناڈو فٹبال پیش کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے عالمی معیار کے فٹبال تیار کرنے والے ملک کے طور پر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ کردار کو اُجاگر کیا گیا، جبکہ بالخصوص سیالکوٹ کے ہنرمند کاریگروں کی مہارت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جو دنیا کے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کے لیے اعلیٰ معیار کے فٹبال تیار کرتے آرہے ہیں۔

نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے تاریخی نارتھ لان میں دوستانہ فٹبال میچز بھی منعقد ہوئے، جن میں سفارتکاروں، سابق فٹبال کھلاڑیوں اور اقوامِ متحدہ کے عملے نے شرکت کی۔

دریں اثنا ، سفیرعاصم افتخار احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ پاکستان کے لیے انتہائی فخر کی بات ہے کہ ہمارے باصلاحیت مزدوروں اور ہنرمند کاریگروں کے تیار کردہ فٹبال عالمی کھیلوں کے اعلیٰ ترین مقابلوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ پاکستان کی فٹبال سازی کی صنعت نہ صرف غیرمعمولی مہارت اور معیار کی عکاس ہے بلکہ ہمارے لوگوں کی محنت، عزم اور فنی صلاحیتوں کی بھی مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ میں عالمی معیار کے فٹبالز کی تیاری کے ذریعے پاکستان کھیلوں، دوستی اور عالمی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا آرہا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں