728 x 90

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح سوراب میں دہشت گردوں کی جانب سے ایک گاڑی میں نصب کیا گیا دیسی ساختہ بم اچانک پھٹ گیا۔ بم قبل از وقت پھٹنے کے نتیجے میں آٹھ دہشت گرد ہلاک جبکہ

بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح سوراب میں دہشت گردوں کی جانب سے ایک گاڑی میں نصب کیا گیا دیسی ساختہ بم اچانک پھٹ گیا۔ بم قبل از وقت پھٹنے کے نتیجے میں آٹھ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

 دھماکے اور وہاں بھارتی آلہ کار دہشت گردوں کی جانب سے ذخیرہ کیے گئے دیگر دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے قریب موجود تین شہری بھی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور واقعے میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کو تلاش کرنے کے لیے مشترکہ طور پر بڑی کارروائی شروع کر دی۔

کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگایا اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مزید 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

 شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان بھی زخمی ہوئے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos