خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور قطر کا تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاقایس آئی ایف سی کے تعاون سے فیصل آباد میں ڈیری پروسیسنگ پلانٹ کے قیام کا فیصلہتین ملکی سیریز: پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ شکست دے دیبھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی میں مبینہ طور پر اضافہ ہو گیایورپی ممالک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاریپاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں تعمیر کیا جائے گاوزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ کروم بکس اسکیم کا افتتاح کر دیاڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کا تبادلہ کردیا گیا، نوٹفکیشن جاری
کھیل

تین ملکی سیریز: پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ شکست دے دی

تین ملکی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے دو سو بیالیس رنز کا ہدف دیا ہے۔ گلینڈ کی پوری ٹیم چھیالیس…

تین ملکی سیریز: پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ شکست دے دی

تین ملکی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے دو سو بیالیس رنز کا ہدف دیا ہے۔ گلینڈ کی پوری ٹیم چھیالیس اعشاریہ چار اوورز میں دو سو اکتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے پاکستان مطلوبہ ہدف 17 گیندیں پہلے حاصل کرلیا۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں شاداب خان نے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ہاری بازی کو جیت میں بدل دیا۔

پاکستان کی 154 رنز پر 9 وکٹیں گرچکی تھیں اور شکست واضح نظر آرہی تھی تاہم شاداب نے ہمت نہ ہاری اور ڈٹ کا مقابلہ کرتے ہوئے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

آخری وکٹ پر حارث رؤف نے شاداب کا بھرپور ساتھ دیا اور 89 رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ حارث رؤف نے 19 گیندوں پر 17 رنز کی پریشر اننگز کھیلی اور چوکا لگایا جو وننگ شارٹ بن گئی۔

فخرزمان، صائم ایوب اور بابراعظم ایک بار پھر بڑی اننگز نہ کھیل پائے، فخر زمان 10، صائم ایوب 6 اور بابراعظم 10 رنز پر پویلین لوٹے۔

سعد بیگ نے 22 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے شامل تھے۔ سلمان علی آغا 26 اور حسن نواز 15 اور عرفات منہاس 1 رنز ہی بنا سکے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بولرز نے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کر دکھایا، میچ کے آغاز سے ہی انگلینڈ کی ٹیم پریشر میں دکھائی دی اور پہلی وکٹ جلد گر گئی جبکہ دوسری وکٹ 11 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، جب جو روٹ 5 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ تیسری وکٹ 19رنز پر گری، ہیری بروک ایک رن بناکر چلتے بنے۔

پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 52 رنز پر گری، کاکس 6 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انگلیڈ کے 85 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

اوپنر بین ڈکٹ 105 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ سیم کرن نے 42 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کا کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4، رضااللہ اورعرفات منہاس نے 2، 2 آؤٹ کیے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں