خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چینی کمپنی ہونان ریسورسز کی دھابیجی فیکٹری 7 ماہ بعد دوبارہ فعالپاکستان اور ملائیشیا کا چاول برآمدات، حلال سرٹیفیکیشن اور غذائی تحفظ پر تعاون بڑھانے پر اتفاقایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ، پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئیایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو 2-7 سے شکست دے دیافغانستان میں مسلح مزاحمت میں مسلسل اضافہ،طالبان رجیم کو مختلف محاذوں پر شدید دباؤ کا سامناکشمیری برادری کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتیوفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، عطااللہ تارڑامریکہ کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
جھنگ

جھنگ میں پہلے ڈیجیٹل میڈیا کلب کے قیام کے لیے مشاورتی اجلاس، 20 سے زائد سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی شرکت

جھنگ: جھنگ میں پہلے ڈیجیٹل میڈیا کلب کے قیام کے حوالے سے مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے 20 سے زائد سوشل میڈیا ایکٹوسٹس، ویلاگرز اور ڈیجیٹل میڈیا سے…

جھنگ میں پہلے ڈیجیٹل میڈیا کلب کے قیام کے لیے مشاورتی اجلاس، 20 سے زائد سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی شرکت

جھنگ: جھنگ میں پہلے ڈیجیٹل میڈیا کلب کے قیام کے حوالے سے مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے 20 سے زائد سوشل میڈیا ایکٹوسٹس، ویلاگرز اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ذمہ دارانہ اور مثبت ڈیجیٹل صحافت کے فروغ، عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور جھنگ کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے باہمی تعاون سے آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

میٹنگ میں سینئر آر جے شمس خان نے ڈیجیٹل میڈیا کلب کے منشور اور بنیادی مقاصد کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی، جبکہ جرنلسٹ سید عدنان نور نے کلب کے مستقبل کے لائحہ عمل، تنظیمی امور اور آئندہ سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ممبرشپ کے طریقہ کار، ضروری شرائط اور دیگر تنظیمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اینکر پرسن فہیم عباس راہی نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور تمام شرکاء کا تعارف کروایا۔ مختلف ممبران نے کلب کی فعالیت، تنظیمی بہتری اور مستقبل کی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں، جن پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے صدر معصب فاروق، جرنلسٹ ملک محمد اکمل اور رانا غلام عارف نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے جھنگ میں ڈیجیٹل میڈیا کلب کے قیام کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ذمہ دارانہ اور تعمیری انداز میں استعمال کرتے ہوئے عوامی مسائل کو متعلقہ اداروں تک مؤثر انداز میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کلب کے لیے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈیجیٹل میڈیا کو مثبت، ذمہ دارانہ اور تعمیری صحافت کے لیے استعمال کیا جائے گا، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے، متعلقہ اداروں تک شہریوں کی آواز پہنچانے اور جھنگ کے مثبت تشخص کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

مشاورتی میٹنگ میں ایف ایم ریڈیو کے سینئر آر جے اسلم ذوق، ڈائریکٹر ایف ایم ریڈیو آصف اقبال، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نبیل حیدر خان، فیصل قریشی، ندیم عباس پومی، نعیم قیصر، قیصر چغتائی، فخر عباس چغتائی، غلام شبیر، حمزہ حیات، جھنگوی ویلاگر، فوڈ ویلاگر معین یسین، ثقلین شیخانہ، اویس سیال سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں