728 x 90

جھنگ چیمبر انتخابات: جی ڈی اے گروپ کے تمام 15 امیدواروں کے کاغذات منظور، فرینڈز گروپ کا اگلے فورم سے رجوع کا اعلان

جھنگ چیمبر انتخابات: جی ڈی اے گروپ کے تمام 15 امیدواروں کے کاغذات منظور، فرینڈز گروپ کا اگلے فورم سے رجوع کا اعلان

جھنگ: جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 24 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے انتخابی عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈی جی ٹی او) اسلام آباد میں جی ڈی اے گروپ کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کے بعد گروپ کے تمام

جھنگ: جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 24 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے انتخابی عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈی جی ٹی او) اسلام آباد میں جی ڈی اے گروپ کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کے بعد گروپ کے تمام 15 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

چند روز قبل چیمبر کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جی ڈی اے گروپ کے 15 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے، جس کے خلاف جی ڈی اے گروپ نے اپنے قانونی حق کو استعمال کرتے ہوئے ڈی جی ٹی او اسلام آباد سے رجوع کیا تھا۔ آج ہونے والی سماعت کے بعد ڈی جی ٹی او کی جانب سے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے پر جی ڈی اے گروپ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کارکنوں و امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔

دوسری جانب فرینڈز گروپ کے ترجمان محمد عمر رامے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں ڈی جی ٹی او کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کے گروپ کی نظر میں یہ فیصلہ چیمبر آف کامرس سے متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں ہے۔ ان کے مطابق فرینڈز گروپ نے انتخابی عمل کے دوران قانون اور مقررہ قواعد کے تحت اعتراضات جمع کرائے تھے اور ان کی قانونی رائے تھی کہ بعض امیدواروں کے گوشواروں اور دیگر لازمی قانونی تقاضوں کی عدم تکمیل کی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے چاہئیں تھے۔

محمد عمر رامے کے مطابق فرینڈز گروپ ڈی جی ٹی او کے فیصلے کو حتمی مرحلہ نہیں سمجھتا اور اپنے قانونی حق کے مطابق اگلے فورم سے رجوع کرے گا، جہاں قانون، قواعد و ضوابط اور دستیاب حقائق کی روشنی میں مؤقف کا جائزہ لیے جانے کی توقع ہے۔

فرینڈز گروپ کے ترجمان نے مزید کہا کہ گروپ اپنی انتخابی کامیابی کو کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے مشروط نہیں کر رہا۔ ان کے بقول کاروباری برادری کی حمایت اور موجودہ صورتحال فرینڈز گروپ کے مؤقف کے مطابق اس کی پوزیشن کو مضبوط ظاہر کرتی ہے۔

جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 24 ستمبر کو ہونا ہیں، جبکہ جی ڈی ٹی او کے فیصلے کے بعد جی ڈی اے گروپ کے 15 امیدواروں کی انتخابی عمل میں شرکت کا راستہ بحال ہوگیا ہے۔ دوسری طرف فرینڈز گروپ نے فیصلے کے خلاف اگلے قانونی فورم سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث انتخابی عمل مزید قانونی و انتظامی پیش رفت کے ساتھ آگے بڑھنے کا امکان ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos