خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کا چنڈ بھروانہ میں چھاپہ، فصلوں کی باقیات جلانے پر ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکممولانا فضل الرحمنٰ کے خلاف ہرزہ سرائی اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر مسلح افراد کا دھاوا شرمناک ہے، شہباز احمد گجر ایڈووکیٹجھنگ میں انسدادِ سموگ مہم تیز، زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں، فصلوں کی باقیات جلانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم،ڈپٹی کمشنرجھنگ میں تین ٹریفک حادثات میں 10 افراد زخمی، گھریلو تلخ کلامی پر بھائی کی فائرنگ سے 18 سالہ بہن بھی زخمیالیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیا
کھیل

دختر پاکستان مونا خان کا عالمی اعزاز، لندن میراتھن میں گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کے لیے باعثِ فخر، وطنِ عزیز کی بیٹی اور خاتون صحافی مونا خان نے لندن میراتھن ریس میں گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا…

دختر پاکستان مونا خان کا عالمی اعزاز، لندن میراتھن میں گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کے لیے باعثِ فخر، وطنِ عزیز کی بیٹی اور خاتون صحافی مونا خان نے لندن میراتھن ریس میں گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا ہے۔

مونا خان نے 42 اعشاریہ 2 کلومیٹر کا طویل فاصلہ مقررہ وقت میں طے کر کے یہ تاریخی کامیابی حاصل کی۔ لندن میراتھن کے دوران انہوں نے سبز ہلالی پرچم تھامے بھارتی ریسر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

مونا خان کی اس شاندار فتح نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی خواتین عزم، ہمت اور محنت کے ذریعے عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔ ان کی کامیابی پاکستانی خواتین کی ناقابلِ شکست ہمت، قربانی اور استقلال کی روشن مثال ہے۔

مونا خان کی تاریخی فتح اس امر کی عکاس ہے کہ پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں اپنے حریفوں کو مات دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں