درباری وزراء جو کہتے تھے 50 لوگ بھی نہیں نکلیں گے، 50 لوگوں کی ڈر سے پورا پاکستان بند کردیا گیا ہے،مشیر اطلاعات، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
مشیر اطلاعات، بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت نے اسلام آباد کو سیل کرکے احتجاج کی کامیابی پر مہر تصدیق ثبت کردی، اسلام آباد کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ…

مشیر اطلاعات، بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت نے اسلام آباد کو سیل کرکے احتجاج کی کامیابی پر مہر تصدیق ثبت کردی، اسلام آباد کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ منقطع کردیا گیا ہے،مینڈیٹ چور حکومت عوام کی زندگی اجیرن کرنے کی بجائے عوام کا حق واپس کریں،فسطائی ہتھکنڈوں کی بجائے جمہوری انداز اپنائیں ورنہ ناکامی آپ کا مقدر بنے گی، موٹروے اور پنجاب کی شاہراہوں کو بند کرنا احتجاج کی کامیابی کا مظہر ہے، فارم 47 حکومت کو ہوٹل، تعلیمی اداروں، ہاسٹلز اور لاری اڈوں تک کو بند کرنا پڑا ہے،اپنی جعلی سلطنت بچانے کے لئے پورے پاکستان کو بند کردیا گیا ہے، کہاں ہیں وہ درباری وزراء جو کہتے تھے 50 لوگ بھی نہیں نکلیں گے، 50 لوگوں کی ڈر سے پورا پاکستان بند کردیا گیا ہے، جعلی حکومت کچھ بھی کرلیں انکا خاتمہ یقینی ہے۔


