زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پرمنتقلی سے درآمدی ایندھن کی بچت میں مدد ملے گی،وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے اور اسے اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پرتیزی سے عملدرآمد کررہی ہے۔ انہوں نے پیر…
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے اور اسے اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پرتیزی سے عملدرآمد کررہی ہے۔
انہوں نے پیر کے روز کوئٹہ میں بلوچستان کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے سمیت اصلاحاتی ایجنڈا ایک بڑا اقدام ہے جس سے ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے ملک بھر میں دس لاکھ سے زائد ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ ایندھن اورمہنگی بجلی کی بچت کی جاسکے ۔
انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ صوبوں کے تعاون سے مکمل کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں اٹھائیس ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پرمنتقل کیاجائے گا ۔
وزیراعظم نے کہاکہ پچپن ارب روپے کی لاگت کا یہ منصوبہ تین ماہ میں مکمل کیاجائے گا جس سے کاشتکاروں کو پیداوار بڑھانے اور آبپاشی مزید موثر طورسے کرنے میں مدد ملے گی۔
شہبازشریف نے کہاکہ تمام صوبوں سے طالب علموں کوجدید زرعی تربیت کے حصول کیلئے چین بھیجاجائے گا اوراس سلسلے میں بلوچستان کیلئے دس فیصد کوٹہ مختص کیاگیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہواوے سے معاہدے کے تحت تین لاکھ طالب علموں کو چین بھیجا جائے گا اوراس منصوبے میں بلوچستان کا کوٹہ دس فیصد ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان حکومت کا بجٹ میں سو فیصد اضافے کا مطالبہ پورا کردیاگیا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کے تعاون سے صوبے کی ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں کرے گی ۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ بلوچستان کے اعلی تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوان صوبے اور ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کرینگے۔
وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان میں دانش سکولوں کے قیام کیلئے وفاقی بجٹ میں فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے امیدظاہر کی کہ بلوچستان کے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل ، وزیراعلی میرسرفرازبگٹی اورپوری صوبائی کابینہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
انہوں نے بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ہرممکن قدم اٹھانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔