سردار محمد یوسف کی عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت
مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو سعودی حکام کی جانب سے مقرر کردہ مدت کے اندر مختلف سہولیات کی فراہمی کے انتظامات مکمل کرنے…

مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو سعودی حکام کی جانب سے مقرر کردہ مدت کے اندر مختلف سہولیات کی فراہمی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں آئندہ سال حج کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عازمین حج کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
اجلاس کو آئندہ حج کے دوران عازمین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق جاری تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


