خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
سیاست

صدرمملکت، وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ صدر زرداری نے حملے پر گہرے…

صدرمملکت، وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

صدر زرداری نے حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں ایسے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ۔

صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا اور حملے میں جانی نقصان پر دلی تعزیت کی ۔

وزیراعظم نے ایکس پراپنے پیغام میں حادثے کو افسوسناک قراردیا۔

سیاست میں ہرقسم کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تیزی سے صحت یابی اور اچھی صحت کیلئے دعا کی ۔

قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے بھی پنسلوینیا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی پرحملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں