خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سردار محمد یوسف کی عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایتانتونیو گوتریس کی اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی حمایت اور نمایاں کردار کی تعریفایشین گیمز کرکٹ: پاکستان، بنگلہ دیش کے درمیان پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گاایشین گیمز ہاکی: پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل کل ہوگااحسن اقبال کا ٹرانسپورٹ گزرگاہوں کو اقتصادی راہداریوں میں تبدیل کرنے پر زورپاکستان، اے ڈی بی کا برآمدات بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ ایکسیلیریٹر پروگرام شروع کرنے پر اتفاقامریکہ آج عراق سے فوجی انخلا مکمل کرے گاپاکستان کا صومالیہ میں بحری جہاز کی بازیابی کی کارروائی میں جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت
پاکستان

عالمی امن، استحکام اور ترقی میں چین کا انتہائی اہم کردار ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی امن، استحکام اور ترقی میں چین کا انتہائی اہم کردار ہے، جبکہ پاکستان چین تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہیں۔ آج اسلام آباد…

عالمی امن، استحکام اور ترقی میں چین کا انتہائی اہم کردار ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی امن، استحکام اور ترقی میں چین کا انتہائی اہم کردار ہے، جبکہ پاکستان چین تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہیں۔

آج اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے قومی دن کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعثِ مسرت ہے۔ 

چین کے صدر شی جن پنگ اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ تاریخی دن عظیم چینی قوم کی ثابت قدمی، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ صدر شی جن پنگ کی دوراندیش قیادت میں چین نے انسانی ترقی، سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں بے مثال ترقی کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سال 2026 پاکستان اور چین کے مشترکہ سفر میں ایک خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستان اور چین اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ہمارے دل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دوستی نے ہمیشہ وقت کے ہر امتحان خواہ وہ زلزلے ہوں، طوفان ہوں یا سیلاب، کا سامنا کیا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری ہماری دیرینہ دوستی اور اپنے عوام کے لیے زیادہ خوشحال اور ترقی یافتہ مستقبل کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب ہم سی پیک کے اگلے مرحلے سی پیک 2.0 میں داخل ہو رہے ہیں۔ نئے فیز میں صنعت کاری، خصوصی اقتصادی زونز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت، زراعت، کان کنی اور معدنیات پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت انتہائی خوش آئند ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار زرعی گریجویٹس کے پہلے گروپ نے چین میں اپنی تربیت مکمل کر لی ہے جبکہ مزید 1,000 افراد پر مشتمل اگلا گروپ چین جانے کے لیے تیار ہے۔ یہ ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ان کے مستقبل میں ایک قیمتی سرمایہ کاری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال مئی میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ گفتگو ہماری دیرینہ دوستی کی ایک مضبوط تجدیدِ عہد تھی۔ ہم دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والی اہم مفاہمت پر عمل درآمد کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی زبان کا ایک خوبصورت قول ہے دور دیس میں موجود مخلص دوست، دور کی سرزمین کو قریب کر دیتا ہے۔ یہ الفاظ ہمارے دونوں عظیم ممالک کے درمیان دوستی اور قربت کی بہترین عکاسی کرتے ہیں۔

تقریب میں چینی سفیر جیانگ زائڈونگ نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔

چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے تزویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں۔ پاکستان اپنے اصولی مؤقف، وسیع عالمی وژن اور اعلیٰ سفارتی بصیرت کے باعث بین الاقوامی سطح پر بڑھتا ہوا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کثیرالجہتی اور بین الاقوامی تعاون کی حمایت کی، خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں پاکستان کے قومی مفادات کا مضبوطی سے دفاع کیا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر پاکستان کے مؤقف کو پیش کیا گیا جسے عالمی برادری کی جانب سے سراہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 برسوں کا شاندار سفر ثابت کرتا ہے کہ چین اور پاکستان ایسے دوست ہیں جنہوں نے خوشی اور غم میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ پاکستان اور چین ہر وقت میں بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں چین پاکستان عملی تعاون کو ہمیشہ بہت اہمیت دی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں