عید میلاد النبیﷺ آج جھنگ سمیت ملک بھر میں انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
عید میلاد النبیﷺ آج جھنگ سمیت ملک بھر میں انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور تمام صوبائی دارالحکومت میں 21،21توپوں کی سلامی سے…

عید میلاد النبیﷺ آج جھنگ سمیت ملک بھر میں انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور تمام صوبائی دارالحکومت میں 21،21توپوں کی سلامی سے ہوا۔
مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مسلم اُمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی و حوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
نبی آخر الزمانﷺ کی حیات مبارکہ اور تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مینارہ نورہیں کو ہدیہ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی کانفرنسز تقریبات اور محفل میلاد منعقد کی جارہی ہیں۔
اس مبارک موقع پر عمارتوں ، گلیوں شہراہوں، مساجد اور گھروں کو برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے۔
ملک کے ہرشہر کے گلی کوچوں کو خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺکےماڈل کے ساتھ بڑی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے ۔جھنگ میں عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں یارسولﷺ او درودوسلام کی صدائیں بلند ہورہیں شام کے اوقات میں ملک بھر اور جھنگ میں محافل نعت کا اہتمام کیا گیا ہے


