معیشت کے استحکام کیلئے اقتصادی بحالی کے منصوبے اورپالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے،وزیر اعظم
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے اقتصادی بحالی کے منصوبے اورپالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔پاکستان ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں…

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے اقتصادی بحالی کے منصوبے اورپالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔پاکستان ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیاسی جماعتیں اس سلسلے میں اتفاق رائے قائم کریں گی۔ دہشت گردی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے تناظر میں کامیابی کی ایک مثال ہے کیونکہ دہشت گردپاکستان کی سرزمین کے ایک انچ رقبے پر کبھی بھی قبضہ نہیں کرسکے۔انہوں نے کہاکہ شرپسندی کے خلاف ملکی پالیسیاں انتہائی کامیاب رہی ہیں اورسکیورٹی فورسز غیرمتزلزل عز م کے ساتھ دہشتگردی کاخاتمہ کریں گی۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سویلین اداروں کوملک کے عسکری اداروں کی طرح مستحکم ہوناچاہیے۔عام انتخابات کے متعلق ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ انتخابات کی تاریخ کااعلان کرناالیکشن کمیشن کااختیارہے اورنگران حکومت آزادانہ، منصفانہ اورغیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد میں اس کی معاونت کرے گی۔


