خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
پاکستان

ملک بھر میں آج سے 7روزہ انسداد پولیو مہم کاآغاز، نگران وزیر اعظم نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج(پیر) اسلام آباد میں بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلاکر ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم…

ملک بھر میں آج سے 7روزہ انسداد پولیو مہم کاآغاز، نگران وزیر اعظم نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج(پیر) اسلام آباد میں بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلاکر ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انسداد پولیو کی اس پانچ روزہ مہم کے دوران ملک بھر میں  پانچ سال تک کی عمر کےچار کروڑ چالیس لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس مہم میں ساڑھے تین لاکھ کارکن حصہ لے رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پولیو کے مہلک وائرس کےخلاف جنگ کرنے والے ہمارے حقیقی ہیروز اور صف اول کے کارکن ہیں۔

مہم کے دوران چار کروڑ سے زائد بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک کے ساتھ پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

نگران وزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان نے والدین پرزوردیا کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا عمل یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا ملک سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہرشہری کی ذمہ داری ہے۔

وزیر صحت نے کہاکہ پولیو کیسز اب ملک کے محض چند علاقوں تک محدود ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عالمی توثیق کا تقاضا ہے کہ اگلے تین برس میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہ آئے ۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں