مودی حکومت کی ناقص قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ گیا
مودی حکومت کی ناقص نگرانی اورکمزور قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ بن گیا۔ عالمی جریدے دی ٹینیسیئن کے مطابق بھارت غیر ملکی شہریوں کو جعلی…

مودی حکومت کی ناقص نگرانی اورکمزور قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ بن گیا۔
عالمی جریدے دی ٹینیسیئن کے مطابق بھارت غیر ملکی شہریوں کو جعلی کال سینٹرز کے ذریعے نشانہ بنا کر سرحد پار سائبر فراڈ کا سب سے بڑامرکز بن گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سرزمین سے سرگرم جرائم پیشہ کال سینٹرز امریکی شہریوں کو منظم سائبر فراڈ کے ذریعے مسلسل لوٹتے رہے ہیں۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے فارن ایکسچینج کنٹرول قوانین کے تحت ایک بھارتی مسافر کو بنکاک ایئرپورٹ پر 76 ہزار امریکی ڈالرز کی سمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔


