خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
کھیل

نیشنل باکسنگ چیمپین شپ کے مقابلے کراچی میں اختتام پذیر ہوگئے

نیشنل باکسنگ چیمپین شپ کے مقابلے کراچی میں اختتام پذیر ہوگئے 41 ویں قومی ایلیٹ مین اور 5 ویں نیشنل ایلیٹ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ 10 فروری سے 15 فروری تک جاری رہے۔ مرد…

نیشنل باکسنگ چیمپین شپ کے مقابلے کراچی میں اختتام پذیر ہوگئے

نیشنل باکسنگ چیمپین شپ کے مقابلے کراچی میں اختتام پذیر ہوگئے

41 ویں قومی ایلیٹ مین اور 5 ویں نیشنل ایلیٹ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ 10 فروری سے 15 فروری تک جاری رہے۔

مرد و خواتین باکسرز نے مختلف ویٹ کیٹیگری میں مقابلے کئے اور کوالیفائی کرنے والے باکسرز کے مابین فائنل میچز ہوئے ۔

نیشنل چیمپئن شپ پاکستان آرمی کے تعاون سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام کروائی گئی جن میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ اور قوانین کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔

41 ویں نیشنل ایلیٹ مین اور 5ویں نیشنل ایلیٹ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ میں 300 سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز نے حصہ لیاحصہ لینے والی ٹیموں میں پاک آرمی، نیوی، پی اے ایف، واپڈا، ریلوے، کے پی ٹی، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، ایچ ای سی اور پاک پولیس کی ٹیمیں شامل تھیں۔

مجموعی طور پر پاک آرمی نے پہلی پوزیشن لیکر چیمپیئن شپ اپنے نام کی میل کیٹیگری میں پاک آرمی کی باکسنگ ٹیم پہلے نمبر رہی اور پاکستان نیوی رنرر اپ جبکہ تیسری پوزیشن واپڈا نے حاصل کی فیمیل کیٹیگری میں پاک آرمی کی باکسنگ ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پنجاب اور واپڈا کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں ۔

کور کمانڈر کراچی نے فائنل میچز کی پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے فتح یاب ہونے والے باکسرز میں انعامات تقسیم کیے اور انکی حوصلہ افزائی کی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں