728 x 90

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے پہلے دفتر کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے پہلے دفتر کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے پہلے دفتر کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم، گوگل کے نائب صدر مسٹر ولسن وائٹ، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر اور دیگر معززین نے مشترکہ طور پر پاکستان میں گوگل کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر ایک تختی کی نقاب کشائی کی۔ گوگل کے نو رکنی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے پہلے دفتر کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعظم، گوگل کے نائب صدر مسٹر ولسن وائٹ، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر اور دیگر معززین نے مشترکہ طور پر پاکستان میں گوگل کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر ایک تختی کی نقاب کشائی کی۔

گوگل کے نو رکنی وفد نے، جس کی قیادت گورنمنٹ افیئرز اینڈ پبلک پالیسی کے نائب صدر مسٹر ولسن وائٹ کر رہے تھے، آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں حکومتی امور اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے حکومت کے “ڈیجیٹل نیشن پاکستان” کے وژن سے آگاہ کیا اور وفد کو بتایا کہ قومی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کے لیے کئی اقدامات پر عمل درآمد کا کام حتمی مراحل میں ہے۔

شہباز شریف نے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور نوجوانوں کو آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کی تربیت دینے کے جاری پروگراموں کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی۔ انہوں نے ان مقاصد کے حصول کیلئے گوگل جیسی عالمی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ اشتراک عمل کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں دفتر کھولنے کے گوگل کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کمپنی کے ساتھ ملک کی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔ انہوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو آگے بڑھانے میں گوگل کے کردار کو سراہا اور ان اقدامات کی تعریف کی جن کی بدولت ہزاروں پاکستانی نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آئے۔

ڈیجیٹل شعبے میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اُمید ظاہر کی کہ گوگل نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب جبکہ پاکستان میں گوگل کی موجودگی قائم ہو چکی ہے، گہرے اثرات کے حامل پروگراموں کو مزید وسیع پیمانے پر چلایا جا سکتا ہے۔

مسٹر ولسن وائٹ نے وزیراعظم کو گوگل کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی دفتر پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے گوگل کے عزم کو مزید تقویت دے گا اور موجودہ شراکت داری کو بنیاد بناتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کے لیے طویل مدتی مواقع پیدا کرنے اور مقامی کاروباروں کو عالمی سطح پر لے جانے میں مدد فراہم کرے گا۔

مقامی شراکت داروں کے ساتھ گوگل کی جانب سے قائم کردہ کروم بک اسمبلی لائن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر وائٹ نے کہا کہ پاکستان میں اسمبل ہونے والی کروم بکس کو خطے کے دیگر ممالک میں برآمد کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوگل پاکستان کی نوجوان آبادی کی بے پناہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتا ہے اور آئی ٹی، اے آئی ، گیمنگ اور دیگر شعبوں میں مہارت بڑھانے کے پروگراموں کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos