وزیراعظم مودی کا دورہِ یورپ بھارت کے لئے ہزیمت کا باعث بن گیا ۔ محض سیاسی تشہیر کیلئے جاری مودی کے دورہِ یورپ نے دنیا بھر کے سامنے بھارت کا سفاک چہرہ عیاں کر دیا۔ نیدرلینڈ کے وزیرِاعظم نے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق، آزادیِ صحافت اور قانون شکنی پر مودی کو آئینہ دکھا دیا۔ نیدرلینڈ
وزیراعظم مودی کا دورہِ یورپ بھارت کے لئے ہزیمت کا باعث بن گیا ۔ محض سیاسی تشہیر کیلئے جاری مودی کے دورہِ یورپ نے دنیا بھر کے سامنے بھارت کا سفاک چہرہ عیاں کر دیا۔
نیدرلینڈ کے وزیرِاعظم نے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق، آزادیِ صحافت اور قانون شکنی پر مودی کو آئینہ دکھا دیا۔
نیدرلینڈ کے میڈیا کے مطابق ڈچ وزیرِاعظم سمیت یورپی یونین کو بھارت میں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے دورِ حکومت پر سخت تشویش ہے۔ بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق ڈچ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں آزادیِ صحافت اور اقلیتوں کے حقوق بالخصوص مسلمان شدید دباؤ میں ہیں۔
ڈچ وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین اور بھارت کو آزاد تجارتی معاہدہ کے تحت بھارت میں انسانی حقوق اور جمہوریت پر بھی بات کرنا ہوگی۔
دی وائر کے مطابق مودی کے دورے کے دوران نیدرلینڈ کی شہری انسیہ کا اغواء کیس بھی ڈچ میڈیا میں نمایاں اہمیت کا حامل رہا۔
ناروے میں بھی مودی اور اعلیٰ بھارتی عہدیدارعالمی میڈیا کے بھارت میں انسانی حقوق پر سنگین سوالات کا جواب دینے سے کتراتے دکھائی دیے۔
عالمی ماہرین کے مطابق مودی کو دورہ یورپ میں سخت ہزیمت کا سامنا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر بھارت میں سیاسی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سنگین سوالات مودی کے سیاہ ترین دور اقتدار پر طمانچہ ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *