خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہپاکستان، بحرین نے دوطرفہ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے،اسحاق ڈارپاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گاچیف الیکشن کمشنر گنیش کمار کی برطرفی تک احتجاج جاری رہے گا ، راہول گاندھیافغانستان میں افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح حملوں میں اضافہوزیراعظم کی وفاقی وزارتوں کو اعدادوشمارکی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایتفیلڈ مارشل کا بحرین سے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہچوری کی وارداتوں کی روک تھام، ڈی پی او ساجد حسین کی ٹھیکری پہرہ فعال اور مؤثر بنانے کی ہدایت
پاکستان

وزیراعظم کی وفاقی وزارتوں کو اعدادوشمارکی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ اعداد و شمار کی قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہمی کیلئے بروقت ضروری اقدامات مکمل کریں۔ اسلام آباد میں…

وزیراعظم کی وفاقی وزارتوں کو اعدادوشمارکی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ اعداد و شمار کی قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہمی کیلئے بروقت ضروری اقدامات مکمل کریں۔

اسلام آباد میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت قائم ہونے والا قومی سطح کا مرکزی ڈیٹا سینٹر حکومتی خدمات اور شہری سہولیات پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کا مقصد درحقیقت قومی سطح پر شہریوں کیلئے مؤثر اور باسہولت خدمات کو یقینی بنانا ہے۔

وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ قومی سطح پر تمام شعبوں اور حکومتی اداروں کے کارآمد ڈیٹا کی ایک جگہ فراہمی ملکی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستحق طبقے کیلئے فیول سبسڈی سکیم پر کامیاب عملدرآمد میں اداروں کے مابین اعداد و شمار کی شراکت نے کلیدی کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ وزارتوں کی کارکردگی اور متعلقہ اعداد و شمار کی ڈیجیٹائزیشن دراصل کرپشن اور ادارہ جاتی بدنظمی کے سد باب کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے قومی سطح پر صوبائی حکومتوں کے تعاون سے یونیورسل میڈیکل ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے وزارت صحت کی جانب سے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیا۔ انہوں نے ملک بھر میں معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کیو آر کوڈ کے نفاذ کو بھی سراہا۔

اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر بنیادی سہولت کے شعبوں بالخصوص صحت، زراعت اور دیگر وزارتوں میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔

مختلف وفاقی وزارتوں نے اپنی عوامی خدمات، کارکردگی اور متعلقہ اعداد و شمار کی مرکزی ڈیٹا سینٹر میں فراہمی پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کو صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے متعلقہ ڈیٹا کو ڈیجیٹائز کرنے کے عمل کومعینہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں