وزیرخارجہ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے او آئی سی کے مضبوط عزم کو سراہا
اسلام آباد میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے جموں و کشمیر بارے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی یوسف ایم الدوبے نے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے خصوصی ایلچی…

اسلام آباد میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے جموں و کشمیر بارے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی یوسف ایم الدوبے نے ملاقات کی۔
وزیر خارجہ نے خصوصی ایلچی کا خیرمقدم کیا اور او آئی سی کی کشمیری عوام کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے او آئی سی کے مضبوط عزم کو بھی سراہا۔


