پاک فوج نے خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں جلوزئی کیمپ میں وفاقی کانسٹیبلری کے اہلکاروں کے لیے خصوصی آپریشنل تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا ہے جو چار ہفتے تک جاری رہا۔ مجموعی طور پر ایک سو ستاسی وفاقی کانسٹیبلری اہلکاروں نے تربیتی پروگرام مکمل کیا، جن میں نو پلاٹون شامل تھیں۔ کور
پاک فوج نے خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں جلوزئی کیمپ میں وفاقی کانسٹیبلری کے اہلکاروں کے لیے خصوصی آپریشنل تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا ہے جو چار ہفتے تک جاری رہا۔
مجموعی طور پر ایک سو ستاسی وفاقی کانسٹیبلری اہلکاروں نے تربیتی پروگرام مکمل کیا، جن میں نو پلاٹون شامل تھیں۔
کور کمانڈر پشاور نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اہلکاروں کے بلند حوصلے، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید سکیورٹی مسائل سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ تربیت اور آپریشنل تیاری بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *