خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
پاکستان

پاکستان اور صومالیہ کا دفاعی روابط مضبوط بنانے اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور

پاکستان اور صومالیہ نے مشترکہ سیکیورٹی مسائل سے نمٹنے کے لیے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور استعداد کار بڑھانے کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بات…

پاکستان اور صومالیہ کا دفاعی روابط مضبوط بنانے اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور

پاکستان اور صومالیہ نے مشترکہ سیکیورٹی مسائل سے نمٹنے کے لیے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور استعداد کار بڑھانے کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بات چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور صومالیہ کے وزیرِ دفاع احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کے درمیان آج راولپنڈی میں ملاقات کے دوران کی گئی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاع و سلامتی میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معززمہمان نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مسلسل تعاون اور پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

فیلڈ مارشل نے صومالیہ کی سیکیورٹی کا نظام مضبوط بنانے اور خطے میں دیرپا امن کے قیام میں معاونت کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں