خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں دو ٹریفک حادثات، 8 افراد زخمی، 3 سالہ بچہ جاں بحق، بس کے ٹائروں میں آگ لگ گئیڈپٹی کمشنر جھنگ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات کی سماعت، فوری حل کے احکاماتجھنگ میں گندم کی زہریلی گولیوں کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، دو دکانوں سے بھاری مقدار برآمد، مقدمات درججھنگ میں روڈ سیفٹی اور اسموگ سے بچاؤ کے لیے مشترکہ آگاہی مہم، ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیاوزیراعلیٰ پنجاب نے خوشحال دیہات پروگرام کے لیے 24 ارب روپے کی منظوری دے دیسکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آٹھ دہشت گرد ہلاک کر دیےپاکستان ریلوے نے آمدن میں تاریخی 100 ارب روپے کا سنگ میل عبور کر لیا: حنیف عباسیامریکی حکام کی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت
معیشت

پاکستان ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے،وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے اور گورننس فریم ورک کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آج (بدھ) اسلام آباد میں پاکستان کیلئے…

پاکستان ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے،وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے اور گورننس فریم ورک کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج (بدھ) اسلام آباد میں پاکستان کیلئے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بلورماامگبازار سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو مؤثر طور پر فعال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو آبادی کے انتظام اور موسمیاتی تبدیلی جیسے ترجیحی شعبوں میں فعال کیا جائے۔

ملاقات کے دوران ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے اور حکومت کی اہم اصلاحاتی ترجیحات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے وفاقی اور صوبائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے ، معلومات کے تبادلے اور تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔

توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور مالیاتی استحکام کے حوالے سے فریقین نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے اور مالیاتی فریم ورک کے مطابق قابل عمل حل تلاش کرنے کے لیے تکنیکی سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں