خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
پاکستان

پاکستان کاافغانستان میں زلزلہ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

پاکستان نے گزشتہ روز افغانستان کے مغربی علاقوں میں تباہ کن زلزلے میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔ آج(اتوار) دفترخارجہ کی ترجمان کی طرف سے…

پاکستان کاافغانستان میں زلزلہ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

پاکستان نے گزشتہ روز افغانستان کے مغربی علاقوں میں تباہ کن زلزلے میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔

آج(اتوار) دفترخارجہ کی ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ پاکستان کی حکومت اورعوام گزشتہ روز افغانستان کے مغربی علاقوں میں آنے والے ہولناک زلزلے پر بے حد رنجیدہ ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا۔

بیان میں کہاگیا کہ ہم اس سانحے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلداورمکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتا ہے۔

 ادھر طالبان کے سینئر رہنما سہیل شاہین نے کہا ہے کہ مغربی افغانستان میں شدید زلزلے کے باعث ہلاک ہونیو الوں کی تعداد2ہزار ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں