پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ممنوعہ سامان برآمد کر لیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز…

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ممنوعہ سامان برآمد کر لیا ہے۔
پاکستان کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق برآمد کیے گئے سامان میں غیر ملکی شراب، سگریٹ اور سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی شامل ہے۔
پاکستان کسٹمز نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے، ممنوعہ سامان کی غیر قانونی نقل و حرکت روکنے اور اسمگلنگ کے منفی اثرات سے ملکی معیشت کو محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔


