آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نئے منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نئے منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جو کونسل کے چیئرمین بھی ہیں آج اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران ان سے…

آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نئے منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جو کونسل کے چیئرمین بھی ہیں آج اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران ان سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں چوہدری لطیف اکبر، مشتاق منہاس، چوہدری سعید اور چوہدری منظور شامل ہیں۔
شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چاروں نئے منتخب ارکان کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ آزاد کشمیر کے بہترین مفاد میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور وزیراعظم سے کہا کہ وہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا آئینی کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں اور عوام کے مسائل باہمی مشاورت اور تعاون کے ذریعے حل کریں۔


