پاکستان کی معیشت رواں سال 4 فیصد بڑھنے کی توقع ہے: وزیرخزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بنیادی عوامل موجود ہیں، جنہیں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات…

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بنیادی عوامل موجود ہیں، جنہیں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بات کراچی میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے زیر اہتمام ایک تقریب سے آن لائن خطاب میں کہی۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ تقریباً تین سال قبل معیشت زوال پذیر تھی، تاہم رواں مالی سال کے دوران اسکی شرح نمو میں چار فیصد اضافے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا حکومت ترقی کی راہ پر چلنا چاہتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معیشت میں اتار چڑھائو سے بچنے کیلئے پائیدار ترقی ضروری ہے۔
محمد اورنگزیب نے نجکاری کے حوالے سے ڈسکوز میں ترک کمپنیوں کی جانب سے ظاہر کی گئی دلچسپی کا ذکر کیا۔
بیرونی شعبے کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ دو ہفتے قبل زرمبادلہ کے ذخائر اکیس ارب چالیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے تھے، جو ملکی تاریخ میں ریکارڈ کی گئی بلند ترین سطح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اب تقریباً تین ماہ کی درآمدات کیلئے زرمبادلہ موجود ہے۔


