جھنگ:انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، شالیمار ٹائیگر، ربوہ کرکٹ کلب اور گیلانی کرکٹ کلب فاتح
جھنگ: انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جھنگ میں آج کھیلے گئے مختلف میچز میں شالیمار ٹائیگر، ربوہ کرکٹ کلب اور گیلانی کرکٹ کلب نے کامیابیاں حاصل کرلیں۔ چناب کالج جھنگ میں کھیلے…

جھنگ: انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جھنگ میں آج کھیلے گئے مختلف میچز میں شالیمار ٹائیگر، ربوہ کرکٹ کلب اور گیلانی کرکٹ کلب نے کامیابیاں حاصل کرلیں۔
چناب کالج جھنگ میں کھیلے گئے میچ میں شالیمار ٹائیگر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ جواب میں یاسین کرکٹ کلب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا سکی۔ شالیمار ٹائیگر نے یہ میچ 22 رنز سے جیت لیا۔
عبداللہ سمبل کرکٹ اسٹیڈیم جھنگ میں 5 اکتوبر 2026 کو کھیلے گئے میچ میں ربوہ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ جواب میں چناب کریسنٹ کرکٹ کلب کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا سکی، یوں ربوہ کرکٹ کلب نے میچ 109 رنز سے جیت لیا۔
اسی اسٹیڈیم میں 6 اکتوبر 2026 کو خلیق میموریل کرکٹ کلب اور گیلانی کرکٹ کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ خلیق میموریل کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 14.3 اوورز میں 126 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگیا۔ جواب میں گیلانی کرکٹ کلب نے ہدف 12.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنا کر حاصل کرلیا اور میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔
ان میچز میں فاتح ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں کامیابی کے ساتھ اپنی پوزیشن مستحکم کی، جبکہ کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران بھرپور مقابلے کا مظاہرہ کیا۔


