مشرقِ وسطیٰ کے بحران اورپاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز شدید مالی خسارے کا شکار ہیں۔ بھارتی میڈیا دی ہندو اور این ڈی ٹی وی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے بھارت کی 3 ایئر لائنز کو بندش کے دہانے پر پہنچا
مشرقِ وسطیٰ کے بحران اورپاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز شدید مالی خسارے کا شکار ہیں۔
بھارتی میڈیا دی ہندو اور این ڈی ٹی وی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے بھارت کی 3 ایئر لائنز کو بندش کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
این ڈی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ ایئر انڈیا، انڈیگو اور اسپائس جیٹ نے حکومت سے ایوی ایشن ٹربائن فیول کی قیمتوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
فیڈریشن آف انڈین ایئر لائنز نے کہا ہے کہ حکومت کی فوری مداخلت ضروری ہے، بصورت دیگرطیارے گرائونڈ کرنے اور پروازیں منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *