خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
پاکستان

پاکستان کی مسلح افواج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار ہیں، فیلڈ مارشل

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار ہیں، جو باہمی…

پاکستان کی مسلح افواج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار ہیں، فیلڈ مارشل

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار ہیں، جو باہمی اعتماد، غیر متزلزل تعاون، علاقائی امن و استحکام اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے یہ بات جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 99ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی منفرد، آزمودہ اور وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، جو بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی چیلنجز کے باوجود ہمیشہ مضبوط رہی ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ملکی دفاع، قومی ترقی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی نمایاں خدمات اور قربانیوں کی تعریف کی۔

چینی سفیر نے پاکستان کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان سدابہار اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں