کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں صدرمملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کے خصوصی پیغامات پڑھ
کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
تقریب میں صدرمملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جن میں پاکستانی قوم کے عزم اور مسلح افواج کے ہیروز کی بہادری کو اجاگر کیا گیا۔
کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے تقریب سے خطاب میں اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کے تحفظ کیلئے پوری طرح تیار رہتے ہوئے علاقائی امن و سلامتی کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ قومیں صرف فوجی صلاحیت سے نہیں بلکہ عوام کے اپنے جائز حقوق اور قومی مفادات کے دفاع کے پختہ جذبے سے مضبوط ہوتی ہیں۔
تقریب میں شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے عہد کیا کہ کہ معرکہ حق آنے والے وقتوں میں پاکستان کو مزید مضبوط اور پرعزم بنانے کے لیے قوم کو تحریک دیتا رہے گا۔
ٹورنٹو، مونٹریال اور وینکوور میں تینوں قونصل جزلز نے معرکہ حق کی کامیابی جوش وخروش کے ساتھ منائی اور افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *