پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون کے معاہدے ’’بدر‘‘ پر دستخط کردیے
پاکستان، قطر، انڈونیشیا اور ترکیہ نے دفاعی صنعتوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت ”بدر“ پر دستخط کیے ہیں۔ چار ملکی مفاہمت کی یادداشت پر آج قطر میں دستخط کیے گئے۔ اس…

پاکستان، قطر، انڈونیشیا اور ترکیہ نے دفاعی صنعتوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت ”بدر“ پر دستخط کیے ہیں۔
چار ملکی مفاہمت کی یادداشت پر آج قطر میں دستخط کیے گئے۔
اس مفاہمت کی یادداشت کی دستخط کنندہ ممالک کے لیے اقتصادی اہمیت ہے، کیونکہ اس کے تحت دفاعی سازوسامان کی تیاری میں ہر ملک کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے گا، باہمی تعاون اور انضمام کو فروغ دیا جائے گا اور اتحادی و دوست ممالک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے دفاعی صنعت کی صلاحیتوں کو ترقی دی جائے گی۔


