پندرہ ملکوں کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد نے آج اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا۔ وفد میں تاجکستان، میانمار، سری لنکا، عمان، اسپین، بنگلہ دیش، بوسنیا و ہرزیگووینا، اردن، انڈونیشیا، جرمنی، ہنگری، جاپان، تھائی لینڈ، کینیڈا اور ازبکستان کے نمائندے شامل تھے۔ مختلف ممالک میں تعینات پاکستان کے چونتیس سے
پندرہ ملکوں کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد نے آج اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا۔
وفد میں تاجکستان، میانمار، سری لنکا، عمان، اسپین، بنگلہ دیش، بوسنیا و ہرزیگووینا، اردن، انڈونیشیا، جرمنی، ہنگری، جاپان، تھائی لینڈ، کینیڈا اور ازبکستان کے نمائندے شامل تھے۔
مختلف ممالک میں تعینات پاکستان کے چونتیس سے زائد سفیروں اور مشن کے سربراہان نے بھی زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
این ڈی ایم اے کی ٹیم نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بار بار آنے والی قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے لیے پاکستان کے نظام میں جدید اصلاحات کے بارے میں بھی بتایا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے این ڈی ایم اے کی جانب سے کیے گئے مختلف جدید اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔
وفد کو حالیہ برسوں میں این ڈی ایم اے کی حاصل کردہ اعلیٰ کارکردگی کے معیار اور قدرتی آفات سے بروقت اور زیادہ مستند پیشگی انتباہ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے اگلے مرحلے سے متعلق منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *