چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب آج شاہی قلعہ لاہور میں ہوگی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج لاہورمیں سولہویں صدی کے تعمیر کردہ تاریخی شاہی قلعہ میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں ہوگا۔ غیر ملکی نمائندوں سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل' پاکستان کرکٹ…

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج لاہورمیں سولہویں صدی کے تعمیر کردہ تاریخی شاہی قلعہ میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں ہوگا۔
غیر ملکی نمائندوں سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل’ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اہم شخصیات’ کرکٹ کے سابق کھلاڑی اور چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے والی بعض ٹیموں کے کپتان تقریب میں شریک ہوں گے۔
چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ بدھ کو کراچی میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔


